وزیرِ اعظم شہباز شریف کے قہقہے پر عوامی ردِ عمل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)گزشتہ روز ہونے والے حکومتی اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے دوران پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کی خوش گپیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اس وقت زیرِ بحث ہے۔اس ویڈیو کو سوشل میڈیا سائٹس پر شیئر کیے جانے کے ساتھ تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔حکراں جماعت مسلم لیگ ن کی جانب سے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو 35 سیکنڈ کی ہے جس میں پاکستان کے بڑے سیاستدانوں کو ایک ساتھ، ایک چھت تلے دیکھا جا سکتا ہے۔اس ویڈیو میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ، پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری اور موجودہ وزیرِ اعظم شہباز شریف بیٹھے باتیں کر رہے ہیں۔اس دوران مولانا فضل الرحمٰن کے کسی مزاحیہ جملے پر آصف علی زرداری مسکرا رہے ہیں اور شہباز شریف تالی مار کر قہقہہ لگا رہے ہیں۔یہ قہقہہ عوام کو کچھ خاص نہیں بھایا اور ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی وزیر اعظم پر تنقید بھی شروع ہو گئی۔اس مختصر سی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ملکی معاشی حالات، ڈالر کی بے لگام اُڑان اور شہباز شریف کے قہقہے پر تنقیدی تبصرے کیے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں اسمبلیوں کی مدت پوری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ قبل از وقت انتخابات بہتر آپشن نہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر