ریحام خان نے پی ٹی آئی کے ضمنی انتخابات میں جیت کی وجہ بتادی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پی ٹی آئی کی پنجاب ضمنی الیکشن میں جیت کی وجہ بتائی ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں ریحام خان نے لکھا کہ ‘پی ٹی آئی کے ضمنی انتخابات میں جیت کی وجہ عمران کی پروپیگنڈا کرنے میں مہارت ہے’۔ریحام نے وجوہات بتاتے ہوئے لکھا کہ ‘شریف خاندان مخالف جذبات کا فائدہ اٹھایا گیا یعنی چور،کرپٹ اشرافیہ، اسلامک ٹچ کیش کیا گیا ، یہ دکھایا گیا کہ ایک عام آدمی امیر ، طاقتور خاندانوں اور امریکی مسلط کردہ مسائل کے خلاف کھڑا ہے’۔ریحام خان نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ‘جو لوگ سمجھتے ہیں کہ عمران خود بغیر کسی مدد کے یہاں تک پہنچا، ان کو بتا دوں کے باقی اگر ہاتھ پکڑ کر یہاں تک آئے ہیں تو آپ کے کپتان کو تو گود میں اٹھا کر یہاں تک لایا گیا ہے’۔پی ٹی آئی چیئرمین کی سابقہ اہلیہ نے مزید کہا کہ ‘تحریک انتشار کو اس وقت سب سے زیادہ ڈر فارن فنڈنگ کیس کا ہے، تحریک انصاف چاہتی کہ جلد از جلد الیکشن کی طرف جایا جائے یا کچھ ایسا کیا جائے کہ الیکشن کمیشن کا فوکس فارن فنڈنگ کیس سے ہٹا دیا جائے’۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر