زرداری کی پرویز الٰہی کو حکومتی امیدوار بنانے کی پیشکش

لاہور:(نیشنل ٹائمز) تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) پر مشتمل پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد نے 22جولائی کو وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں اپنے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کی کامیابی کے لیے حکمت عملی طے کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری نے پرویز الہٰی کو حکومتی امیدوار بنانے کی پیشکش کردی ہے۔ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے فون پر رابطہ کرکے چوہدری شجاعت سے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کے اپوزیشن کے کچھ ارکان کو اسمبلی اجلاس میں شرکت سے روکنے کے بیان کے بعد پی ٹی آئی کے ارکان کو ممکنہ گرفتاریوں اور حکومتی حربوں سے بچانے کے لیے اجلاس سے قبل محفوظ مقامات پر اکٹھے رکھنے کا پروگرام بنایا گیا ہے تاکہ اپوزیشن ارکان حکومتی دسترس سے دور رہیں ۔آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے اہم ملاقات، واپسی پر وکٹری کا نشان بھی بنایا گزشتہ روز آصف زرداری مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات کرنے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور شہباز شریف کی رہائش گاہ پر حکومت کی اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا، چوہدری شجاعت کو چوہدری پرویز الہٰی کو منانے کی درخواست کی۔اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آپ کے تعاون سے ہی حکومت آگے چل سکتی ہے، میں چوہدری پرویز الہیٰ کو حکومتی امیدوار بنانے کے لیے وزیر اعظم سے بات کرنے کو تیار ہوں ورنہ آپ حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے میں سپورٹ کریں اور پارٹی کے ارکان کو انہیں ووٹ دینے کی ہدایت کریں، چوہدری شجاعت حسین نے اس پر خاموشی اختیار کی۔ آصف علی زرداری سے ملاقات میں چوہدری شجاعت کے خاندان کے افراد بھی ملاقات میں شامل تھے، بند کمرے میں ہونے والی یہ ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی، آصف زرداری ملاقات کے بعد مسکراتے اور فتح کا نشان بناتے ہوئے واپس روانہ ہوئے۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر