یہ گمراہ آدمی ہے، اس پر شیاطین اترتے ہیں، خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گمراہ آدمی ہے، اس پر شیاطین اترتے ہیں، اس نے گمراہوں کا گروہ تیار کیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعید رفیق نے کہا کہ ہماری قیادت نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں، یہ تو صرف آوارہ گردی کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ دوسروں کو چیری بلاسم کہتا ہے، خود کیا ہو؟ سر سے پاؤں تک خوشامدی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں اپنی سیاست بچانا خوب آتا ہے لیکن ہم نے یہ نہیں کیا، ہمیں معلوم تھا بارودی سرنگیں لگی ہیں لیکن اپنے ملک کو چھوڑ کر بھاگا نہیں جاتا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مقدمات نہیں سنے جاتے تھے اس وقت نظام عدل سویا ہوا تھا، کسی کی بھی حکومت ہو نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے نہیں ہونے چاہئیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمیں پانچ سیٹیں ملی، ہم تحسین کر رہے ہیں اور جس کو 15 ملیں وہ رو رہا ہے، ن لیگ اور اتحادیوں نے ان کی 20 میں سے 5 سیٹیں جیتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ طوفان بھی تھمے گا اور اس کے آگے بند بھی باندھا جائے گا۔خواجہ سعد رفیق نے حکومت کی مدت پوری کرنے سے متعلق کہا کہ تمام صوبائی حکومت کو حق حاصل ہے کہ اپنی مدت پوری کرے، وفاقی حکومت بھی اپنی مدت پوری کرے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابہام پیدا کرنے اور شوشے چھوڑنے سے گریز کریں، پنجاب کے ضمنی انتخابات کسی کی مقبولیت یا عدم مقبولیت کا پیمانہ نہیں تھے۔ انہوں نے بتایا کہ آج کے اجلاس میں سوال اٹھایا گیا کہ کیا وجہ ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں ہوتا؟ مطالبہ ہے کہ برسوں سے زیرالتواء فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جو سمجھتا ہے کہ غیرجانبداری میں آوازیں نہیں کسی جائیں گی تو یہ ان کے لیے سبق ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکیم سعید اور ڈاکٹر اسرار بہت پہلے بتا گئے تھے کہ یہ شخص ایک سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ جب اس کی مرضی کا فیصلہ نہیں آتا تو کہتا ہے کہ پاکستان کے ٹکڑے ہوجائیں گے، یہ شخص سازشی اور ذہنی مریض بھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم باآواز بلند یہ گزارش کرتے ہیں پارلیمان کے فیصلوں کا احترام کیا جائے، پی ڈی ایم گزارش کرتی ہے کہ 63 اے کی عدالتی تشریح پر ہمارے تحفظات ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ قانون سازی پارلیمان کا حق ہے اس میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے، فتنہ عمرانیہ چاہتا ہے کہ عدالت کے کندھوں پر چڑھ کر آئین سے چھیڑ چھاڑ کرے۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر