کراچی: تمام بازار رات 9 بجے بند کرنے کا حکم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)کراچی میں توانائی بحران پر کاروباری اوقات کار میں تبدیلی کے لیے ایک مرتبہ پھر نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ کے اس نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بازار، تجارتی مراکز، شاپنگ سینٹرز، سپر اسٹورز رات 9 بجے بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ شادی ہالز، بینکوئٹس اور تقاریب ساڑھے 10 بجے تک ختم کرنی ہوں گی۔اسی طرح ریسٹورنٹس، کافی شاپس، ہیلتھ سینٹرز، کلبز، جم، سنیما تھیٹر ساڑھے 11 تک بند ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بل بورڈز اور دیگر اشتہارات کی لائٹس بھی رات 9 بجے تک بند کرنی ہوں گی۔خیال رہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر کاروباری وقت سے متعلق جاری کیا گیا گزشتہ نوٹیفکیشن 3 جولائی کو عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر