دعا زہرا کو بازیاب کرالیا گیا ہے: خاتون یوٹیوبر کا دعویٰ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)دعا زہرا کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ انہیں ایک بار پھر بازیاب کروالیا گیا ہے ۔سوشل میڈیا پر پنجاب کے رپورٹرز اور یوٹیوبرز کی مختلف ویڈیوز گردش کررہی ہیں جس میں دعا زہرا کی بازیابی سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے۔ حارث بھٹی نامی صحافی نے دعویٰ کیا کہ دعا کو بازیاب کروالیا گیا ہے اور جلد ہی انہیں ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔دوسری جانب دعا کے سسرال جاکر ان کے رہن سہن سے متعلق انکشاف کرنے والی یوٹیوبر عظمیٰ کا بھی کہنا ہے کہ دعا زہرا کو بازیاب کروالیا گیا ہے اور وہ اب محفوظ ہاتھوں میں ہے۔یوٹیوبر نے دعویٰ کیا کہ دعا زہرا آج سے ڈیڑھ دن پہلے سکھر میں تھی جہاں سے انہیں بازیاب کروالیا گیا ہے اور جلد ہی انہیں عدالت میں پیش بھی کردیا جائے گا جس کے بعد دعا اپنے والدین سے مل پائے گی۔یوٹیوبر کے مطابق ظہیر کو فی الحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے کیوں کہ اس کی فیملی نے تعلقات کی بنا پر ظہیر کو ادھر ادھر کردیا ہے لیکن دعا اب محفوظ ہاتھوں میں ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز دعا زہرا کیس میں مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر کا بھی کہنا تھا کہ ظہیر احمد کو کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے۔جبران ناصر نے جیو ڈیجیٹل سے گفتگو کے دوران دعا زہرا کے شوہر ظہیر احمد کو مفرور قرار دیتے ہوئے دعا کی جلد از جلد بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر