رانا ثناء اللّٰہ اصل مجرم اور قاتل ہیں: یاسمین راشد

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ اصل مجرم اور قاتل ہیں، ان کے خلاف میں کیس ضرور کراؤں گی۔لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ ہم جیسے لوگوں کو مارا بھی اور دہشت گردی کا پرچہ بھی ہم پر کروایا، لوگوں پر عیاں ہو گیا ہے کہ یہ فاشسٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا جیسا ماضی تھا ویسا ہی حال ہے اور ویسا ہی مستقبل ہوگا، ان سے ماڈل ٹاؤن سانحے کا بھی حساب کتاب لیں گے، انہوں نے جو 25 مئی کو کیا اس کا بھی حساب لیں گے۔یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ بچوں، عورتوں اور بوڑھوں پر ظلم کیا گیا، پولیس گاڑیاں توڑ رہی تھی، سوشل میڈیا کا زمانہ ہے، سب کی شکلیں سامنے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن تحریکِ انصاف اپنے زورِ بازو پر جیتی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر