وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ دورہ ء جرمنی مکمل کرنے کے بعد وفد کے ہمراہ واپس وطن روانہ

برلن(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ دورہ ء جرمنی مکمل کرنے کے بعد وفد کے ہمراہ واپس وطن روانہ ہو گئے ۔برلن ہوائی اڈے پر جرمن وزارت خارجہ کےسینئر حکام اور جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے وزیر خارجہ کو الوداع کہا۔وزیر خارجہ، اپنے جرمن ہم منصب ہائیکو ماس کی دعوت پر برلن تشریف لائے تھے اوروزیر خارجہ نے اپنے دو روزہ دورے کے دوران ، جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس، جرمنی کی پارلیمنٹ کے صدر وولف گانگ شوئبلے سمیت اہم قیادت سے ملاقاتیں کیں ۔ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، مختلف اقتصادی و تجارتی شعبہ جات، ،سرمایہ کاری، سائینس اینڈ ٹیکنالوجی، متبادل توانائی، تعلیم میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے جرمن قیادت کو افعان امن عمل، مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل پامالیوں ،سمیت مجموعی علاقائی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس سٹیٹس اور ایف اے ٹی ایف سمیت مختلف معاملات میں جرمنی کی بھرپور حمایت پر جرمن قیادت کا شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ نے معروف جرمن کمپنی “سیمنز”(Siemens ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر “جو کیسر” سمیت جرمنی کی اہم کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں حکومت کی جانب سے دی جانے والی کاروباری سہولیات سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، جو انہوں نے خوش دلی سے قبول کی۔وزیر خارجہ کا یہ دورہ ء جرمنی، ایسے تاریخی وقت پر ہوا جب پاکستان اور جرمنی اپنے ، دو طرفہ سفارتی تعلقات کے ستر سال مکمل کر رہے تھے ۔وزیرخارجہ نے جرمنی میں مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کی اور مختلف علاقائی و عالمی امور کے حوالے سے پاکستان کے نکتہ نظر کی وضاحت کی۔وزیر خارجہ نے برلن میں واقع پاکستانی سفارت خانے کا دورہ کیا اور وہاں تعینات پاکستانی سفارتی عملے سے ملاقات کی، معاشی سفارت کاری کے حوالے سے کاوشوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی اور بہترین کارکردگی پر انہیں سراہا ۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر