پنجاب ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر شوبز شخصیات کا ردعمل

کراچی: (نیشنل ٹائمز) پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی شخصیات کی جانب سے ردِعمل سامنے آیا ہے۔پاکستان تحریکِ انصاف کی شاندار کامیابی پر پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف فنکاروں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہےاور عمران خان کی حمایت کرنے والے تمام اداکار ان کی جیت کا بھرپور جشن منا رہے ہیں۔ شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیر زادہ، فیصل قریشی عمر رانا سمیت کئی فنکاروں نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ اور اسٹوری کے زریعے پی ٹی آئی کی جیت پر ردِعمل دیا ہے۔اداکار عمیر رانا نے انتخابات کے دوران انسٹاگرام اسٹوری پرسوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی کہ برائے مہربانی جائیں اور بلے پر ٹھپہ لگا کر پی ٹی آئی کو جتوائیں۔ہارون شاہد نے اپنی ٹوئٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایک مرتبہ پھر عوام نے عمران خان کو منتخب کیا ہے، یہ تو بس 2022 کے عام انتخابات کے لیے وارم اپ تھا۔ایک ٹوئٹ میں ہارون شاہد نے پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری کے لیے لکھا کہ ‘نئے پاکستان میں آپ کو خوش آمدید’۔اداکار و میزبان فیصل قریشی نے پی ٹی آئی کی جیت پر عمران خان کی ماضی کی تصویر شیئر کی جس میں وہ بولنگ کرتے نظر آ رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر