ضمنی الیکشن میں شکست کیوں ہوئی؟ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی

لاہور (نیشنل ٹائمز): پنجاب کے ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ضمنی انتخابات میں شکست پر پارٹی رہنماؤں نے اپنی رپورٹ پیش کی،رپورٹ رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق نے پیش کی۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ مسلم لیگ ن نے جن امیدواروں کو ٹکٹ دیا وہی شکست کا باعث بنے، موزوں امیدوار نہ ہونے کے باعث ن لیگی ووٹرز نے ووٹ نہیں ڈالا۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ کے رہنما اپنے ووٹرز کو پولنگ کے دن گھروں سے بھی نہیں نکال سکے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پارٹی امیدواروں کے ضمنی الیکشن نہ جیتنے کی ایک وجہ مہنگائی بھی تھی۔پنجاب ضمنی انتخابات: تازہ ترین پارٹی پوزیشن میں پی ٹی آئی سب سے آگےخیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوئے جن میں سے 15 پر تحریک انصاف، 4 پر ن لیگ اور ایک نشست پر آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔یہ 20 نشستیں پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے پر خالی ہوئی تھیں۔ان 15 نشستوں کے حصول کے بعد 22 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعت ق لیگ کو ن لیگی اتحاد پر برتری حاصل ہوگئی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر