صدرِ مملکت کا عظیم عالمی رہنما نیلسن منڈیلا کوخراجِ عقیدت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انسانی وقار، مساوات کے غیر معمولی وکیل عظیم عالمی رہنما نیلسن منڈیلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے نیلسن منڈیلا کی مسلسل جدوجہد کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیلسن منڈیلا آزادی، امن اور سماجی انصاف کے حصول کے لیے جرأت، ہمدردی اور عزم کی مثال ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ نیلسن منڈیلا ایک بااصول رہنما تھے، جو آزادی کے لیے جان قربان کرنے کے لیے بھی تیار تھے۔صدر نے کہا کہ نیلسن منڈیلا نے اپنے ملک میں نسلی امتیاز پر مبنی نظام کے خلاف لڑنے پر 27 سال جیل میں گزارے۔ان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے صدرکی حیثیت سے نیلسن منڈیلا نے معافی اور مفاہمت پر زور دیا، یہی نہیں انہوں نے اکثریت کے باوجود جنوبی افریقہ کی سفید فام آبادی کوعدم امتیاز کی یقین دہانی کرائی۔صدرِ مملکت کی 1831ء کے شہدائے بالاکوٹ کی قبروں پر حاضریصدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپیل کی کہ آئیے نیلسن منڈیلا کے وژن سے سبق حاصل کریں، نفرت کےخلاف آواز اٹھائیں۔اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ آج ہم اپنے ملک اور لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے جمہوری اصول قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور آج ہم قانون کے سامنے برابری اور سماجی انصاف کے لیے اپنے عہد کی بھی تجدید کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر