یوکرین کے صدر نے انٹیلی جنس چیف اور پراسیکیوٹر کو فارغ کر دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ اور پراسیکیوٹر جنرل کو عہدوں سے فارغ کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ولودومیر زیلیسنکی نے انٹیلی جنس ایجنسی ایس بی یو اور پراسیکیوٹر جنرل آفس میں بغاوت کے کئی کیسز کے باعث دونوں اہم اداروں کے سربراہوں کو عہدوں سے فارغ کیا۔یوکرین کے صدر کا کہنا ہے کہ دونوں اداروں کے 60 سے زائد سابق ملازمین روس کے زیر تسلط علاقوں میں یوکرین کے خلاف کام کر رہے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف بغاوت اور اس میں معاونت کے 650 سے زائد مقدمات کا آغاز کر دیا ہے۔ایک ویڈیو بیان میں ولودومیر زیلینسکی نے کہا کہ ملکی سلامتی کے دو اہم ستونوں میں سنگین نوعیت کے جرائم کا سامنے آنا ان اداروں کے سربراہوں کے کردار پر سنجیدہ سوالات کو جنم دیتا ہے۔عہدوں سے فارغ ہونے والے یوکرین کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ اور پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر