بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات، درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی اور پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے سیکرٹری ارسلان خالد کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے شہری کی جانب سے بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ ایک آڈیو لیک ہوئی ہے آپ چاہتے ہیں ہم تفتیش کریں؟ کیا اسلام آباد ہائیکورٹ کا کام ایک تفتیشی کا ہے؟ کیا آپ اس آڈیو میں متاثرہ فریق ہیں؟قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ دو پرائیویٹ لوگوں کی گفتگو پر عدالت رِٹ کیسے جاری کرے؟ آڈیو لیک سے جو متاثر ہوئے کیا انہوں نے کسی فورم پر کوئی درخواست دی؟ جب ایسی رِٹ ڈرافٹ کریں تو سوچ سمجھ کر کیا کریں۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ یہ ایک پورا سمندر تھا جس کو درخواست میں لکھا ہے، جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ یہ سمندر ہے یا گلیکسی، ہمیں اس سے غرض نہیں ہے، اس میں پورا پاکستان آ جائے گا، کیا ہم بیٹھ کر سب پر تفتیش کرتے رہیں؟اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بشری بی بی کی ارسلان خالد کے ساتھ گفتگو کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ ارسلان خالد کو سیاسی مخالفین کے خلاف غداری کا بیانیہ اپنانے کا کہہ رہی تھیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر