رینالہ خورد (نیشنل ٹائمز) قومی شاہراہ بند کرنے پولیس افسران و اہلکاروں کو مضروب کرنے پرمقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی میں مقدمہ 27 نامزد اور200 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ۔ملزمان نے تین ایس ایچ او سمیت دیگر تھانیداروں اؤر سپاہیوں پر تشدد کیا ۔زخمی ہوئے والے پولیس اہلکاروں کے میڈیکل سرٹیفکیٹ حاصل کر لیے گئے ہیںپولیس نے 50کے قریب موٹر سائیکل ایمپلی فائر جرنیٹر اوررکشے قبضہ میں لے لیے پولیس نے ملزمان کے خلاف روڈ بلاک کرنے اقدام قتل اور دہشتگردی سمیت پندرہ سے زائد دفعات لگا کر مقدمہ درج کیا ۔پولیس نے 25 ملزمان کو گرفتار کر لیا دیگر گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔
قومی شاہراہ بند کرنے پولیس افسران و اہلکاروں کو مضروب کرنے پرمقدمہ درج



