حکومت کا شیخ رشیدکی لیک آڈیو کی انکوائری کرانےکا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے شیخ رشید کی آڈیو لیک کے حوالے سے انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی آڈیو لیک سامنے آنے کے بعد عوام ان کی اصلیت جان چکے ہیں، پی ٹی آئی کوشفاف الیکشن لڑنا ہی نہیں آتا۔خیال رہے کہ عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے رہنما اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قریبی ساتھی شیخ رشید احمد کی ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری سے متعلق مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوئی ہے۔’پیمنٹ ہوگئی ہے’، شیخ رشیدکی جلیل شرقپوری سے متعلق مبینہ آڈیو لیک ہوگئیآڈیو لیک میں مبینہ طور پر شیخ رشید گل زمان نامی شخص سے رقم کی ادائیگی سے متعلق بات کر رہے ہیں، وہ کہہ رہے ہیں کہ ‘ پھر کل شرقپوری کو بھی آپ نے پیمنٹ دے دی ہے، گل زمان نامی شخص نے کہا کہ یہ ٹیلی فون ہے خدا کے بندے، صورت حال دیکھنا، بیڑا پار ہوگا انشاء اللہ’۔بعد ازاں شیخ رشید نے آڈیو لیک کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ آڈیو لیک میں ان کی آواز ہے لیکن وہ مذاق کررہے تھے۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر