انڈونیشیا: مشرقی علاقے میں علیحدگی پسندوں کی فائرنگ سے 9 افراد ہلاک

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)انڈونیشیا میں نئے انتظامی یونٹس کے قانون پر مظاہرے جاری ہیں، مشرقی علاقے پاپوا میں علیحدگی پسندوں نے فائرنگ کر کے 9 افراد کو ہلاک کردیا۔غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں 9 افراد جان سے جاچکے ہیں۔حکام نے تفتیش شروع کر دی ہے لیکن ترجیحی بنیادوں پر شہریوں کے انخلا کی تیاری کی جا رہی ہے۔ملک میں کچھ روز سے ایک نئے قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری تھے جن کے مطابق پاپوا کے علاقے میں مزید تین صوبے جنوبی پاپوا، وسطی پاپوا اور ہائی لینڈ پاپوا بنائے جائیں گے۔انڈونیشیا کی حکومت کا کہنا ہے کہ نئے انتظامی یونٹس سے ترقی کی رفتار تیز ہوگی جبکہ عوامی خدمت میں بہتری آنے کے ساتھ ساتھ پاپوا سے تعلق رکھنے والوں کے لیے سول سروس میں مزید مواقع پیدا ہوں گے۔ناقدین کا موقف ہے کہ نئے انتظامی یونٹس بنانے سے جکارتہ کو اس وسائل سے بھرپور علاقے میں مزید اختیارات حاصل ہوجائیں گے اور صوبائی خودمختاری کم ہوجائے گی۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر