یورپ میں بدترین ہیٹ ویو، فرانس، اسپین اور پرتگال کے جنگلات میں آتشزدگی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)یورپ کے مختلف ممالک ہیٹ ویو سے متاثر ہیں، فرانس اور اسپین کے جنگلات میں آتشزدگی سے ہزاروں افراد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آج صبح فرانس کے علاقے گِروندے سے 12 ہزار 200 افراد نے نقل مکانی کی۔سرکاری حکام نے بتایا کہ ایک ہزار فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔حالیہ ہفتوں کے دوران فرانس، پرتگال اور اسپین میں ہزاروں ایکڑ پر محیط جنگلات میں آتشزدگی ہوئی۔یورپی ممالک کے حکام نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر رکھا ہے، گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ آج درجہ حرارت 45.7 ڈگری رہا، اس دوران فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف تھے۔پرتگال کی وزارت صحت کے مطابق 7 سے 13 جولائی کے درمیان ہیٹ ویو سے 238 افراد ہلاک ہوئے۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر