ثناء عسکری کا ڈرامہ شوٹنگ کے دوران جنات دیکھنے کا انکشاف

 

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اداکارہ ثناء عسکری نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر اُنہیں جنات نظر آنے سمیت عجیب و غریب مخلوق محسوس ہوئی تھی۔ثناء عسکری نے حال ہی میں جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی اور شو کے میزبان تابش سے خوب گپ شپ بھی کی۔ اداکارہ ثناء عسکری کا شو کے دوران بتانا تھا کہ ایک ڈراؤنے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے سیٹ پر خوفناک اور عجیب و غریب حرکات محسوس کی تھیں۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر کبھی چیزیں گرتیں، کبھی دروازے کی گھنٹی بجتی لیکن باہر کوئی نہیں ہوتا تھا تو کبھی خوفناک شکلیں نظر آتیں تھیں۔اُن کا مزید بتانا تھا کہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ایسا بھی ہوتا تھا کہ اجنبی لوگ نظر آتے تھے جس پر خوف سے بُرا حال ہو جاتا تھا، کچھ سمجھ ہی نہیں آتا تھا کہ کیا ہو رہا ہے اور اس کے پیچھے کون ہے، ان سب چیزوں کی وجہ سے کافی دن تک اُن کی طبیعت بھی خراب رہی تھی۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر