گلوکار عاصم اظہر کے گانے کی دھوم پڑوسی ملک بھی جا پہنچی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے گزشتہ دنوں اپنا نیا گانا ’’حبیبی ‘‘ ریلیز کیا۔ مداحوں کی جانب سے ان کے اس گانے کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ صرف اتنا ہی نہیں ان کے مداحوں کی فہرست میں پڑوسی ملک کے گلوگار بادشاہ کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر گلوکار عاصم اظہر نے اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے پڑوسی ملک کے گلوکار کے ہمراہ ہونے والی گفتگو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔اسکرین شاٹ کے مطابق گلوکار عاصم اظہر کے گانے حبیبی کی دھوم پڑوسی ملک بھی جاپہنچی۔ بھارتی گلوکار اور ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ بھی عاصم کے نئے گانے اور اس کی موسیقی پر داد دیئے بنا نہ رہ سکے۔واضح رہے کہ ویڈیو شیئر سائٹ یوٹیوب پر گزشتہ دنوں ریلیز ہونے والے عاصم اظہر کے گانے حبیبی نے چند گھنٹوں میں ہی دھوم مچادی۔ اس گانے کو ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی لاکھوں ویوز حاصل ہوگئے تھے جبکہ اب تک ان کی اس ویڈیو پر دو ملین سے زائد ویوز ہیں۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر