امریکا کو انتہائی مطلوب منشیات ڈیلر رافیل کیرو میکسیکو سے گرفتار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)میکسیکن بحریہ نے امریکا کو انتہائی مطلوب مفرور بدنام زمانہ ڈرگ ڈیلر رافیل کیرو کوئنٹرو کو گرفتار کر لیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو کی نیوی نے 1985 میں ایک امریکی انسداد منشیات ایجنٹ کے قتل کے الزام میں بدنام زمانہ منشیات اسمگل کرنے والے گروہ کے سرغنہ رافیل کیرو کوئنٹرو کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کو شمال مغربی ریاست سینالووا کی میونسپلٹی چوئکس سے حراست میں لیا گیا جسے میکسیکو میں منشیات اسمگلنگ کا گڑھ تصور کیا جاتاہے۔ملزم 1980 کی دہائی کی منشیات اسمگل کرنے والی انتہائی بااثر تنظیم کا سرغنہ ہے جس کی گرفتاری کے لیے امریکا نے بھی قیمت مقرر کر رکھی ہے۔وائٹ ہاؤس کے سنئیر ایڈوائزر نے میکسیکو کی اس کامیابی کو سہراتے ہوئے کہا کہ امریکا ملزم کو واشنگٹن کے حوالے کرنے کی درخواست میں بالکل بھی وقت ضائع نہیں کرے گا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزم رافیل کیرو امریکا کے اینٹی ڈرگ ایجنٹ کے قتل کے جرم میں 28 سال کی قید کاٹ چکا ہے، ملزم کو میکسیکو کے جج نے تکنیکی بنیادوں پر 2013 میں رہا کیا تھا۔امریکی حکام کے مطابق ملزم ایف بی آئی کی 10 انتہائی مطلوب مفرور افراد کی فہرست میں شامل ہے اور اس کی گرفتاری پر 20 ملین ڈالر کی انعامی رقم بھی رکھی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر