جنوبی پنجاب کے لئے سرکاری ملازمتوں میں 32فیصد کوٹہ مختص کرنے کا فیصلہ

لاہور(نیشنل ٹائمز) پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے لئے سرکاری ملازمتوں میں 32فیصد کوٹہ مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے عوام کے لیے سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ مختص کرنے کا فیصلہ وزرا کمیٹی برائے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے تیسرے اجلاس میں کیا گیا ہے۔وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لیے مخصوص کوٹہ کی صوبائی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گزشتہ سال ستمبر میں نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور کہا تھا کہ اس کیلئے سخت محنت کرنی پڑی۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ وعدے کی جانب پہلا قدم ہے۔ جنوبی پنجاب صوبہ بھی ہم ہی بنائیں گے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر