امریکی صدر کا دورہ سعودی عرب، شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سعودی عرب کے دورے پر گئے امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب کی عسکری اور سکیورٹی ضروریات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر جو بائیڈن نے کہا کہ مشرقی وسطیٰ کو روس اور چین کے لیے خالی نہیں چھوڑا جائے گا، تیل کی رسد میں اضافے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔جوبائیڈن آج 6 ملکی خلیجی تعاون تنظیم کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقات کا مقصد تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی لانا، سعودی عرب اور یمن کے حوثی باغیوں کے درمیان فائر بندی مستحکم کرنے اور خطے میں واشنگٹن کے کردار پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔امریکی تجزیہ کاروں نے اسرائیل سمیت تمام طیاروں کے لیے سعودی فضائی حدود کھولنے کی اجازت کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔دوسری جانب امریکا نے سعودی عرب، مصر اور اسرائیل کی سرحد کے قریب اہمیت کے حامل تیران اور صنافیر جزائر سے امن افواج واپس بلانے کا اعلان کیا ہے جس سے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

 



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا دہشت گردوں کے حوالے کر دیا:عطا اللہ تارڑ
شہباز شریف کا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، ملاقات کی دعوت دیدی
بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری
پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک ترکیہ تعلقات مستحکم بنانے پر زور
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر