این اے 245 کے ضمنی انتخاب: اے این پی کا ایم کیو ایم کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید اور ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس میں شاہی سید نے اعلان کیا کہ اے این پی این اے 245 کے انتخاب میں ایم کیو ایم کو سپورٹ کرے گی اور بلدیاتی انتخابات میں بھی ہم ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔این اے 245 ضمنی الیکشن: تمام 31 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظورانہوں نے کہا کہ ہم بااختیار بلدیاتی نظام چاہتے ہیں، میئر کے پاس اختیار ہی نہ ہو تو اس سے گلہ کیا کریں گے؟ ہماری کوشش ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں زیادہ سے زیادہ سیٹیں نکالیں۔اس موقع پر وسیم اختر کا کہنا تھاکہ این اے 245 میں عوامی نیشنل پارٹی مکمل طور پر ایم کیو ایم کو سپورٹ کرے گی اور حمایت کرنے پر اے این پی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں بھی جہاں ضرورت ہوگی ہم ساتھ کھڑے ہوں گے اور ہم مل کر صوبے، شہر اور ملک کیلئے امن کا پیغام دیں گے۔خیال رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں کراچی سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی اس نشست پر ضمنی الیکشن 27 جولائی کو ہوگا۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر