ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ شوہر سمیت ترکی میں گرفتار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور ان کے شوہر بلال شاہ کو مبینہ طور پر ترکی میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ترک پولیس نے حریم شاہ کے پاس سے بھاری مقدار میں سونا اور رقم برآمد کرنے کے بعد اس جوڑے کو ایئر پورٹ سے حراست میں لیا ہے اور ابھی ترکی میں تفتیش جاری ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس جوڑے کو ترکی سے مسقط جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔حریم شاہ نے FIA کے خلاف اسٹے لے لیاخیال رہے کہ اس سے پہلے رواں سال کے آغاز میں 28 جنوری کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے متعدد بینکوں سے حریم شاہ کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کو کہا تھا۔حریم شاہ کو منی لانڈرنگ سے متعلق ایک ویڈیو کی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس ویڈیو میں اُنہیں برطانوی پاؤنڈز کے ڈھیروں کے ساتھ بیٹھا دیکھا اور یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ وہ پہلی بار پاکستان سے لندن اتنی بھاری نقد رقم لے کر گئی ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی فوجیوں کے موبائل فون ضبط کرنے پر غور
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر