آئی ایم ایف کے ساتھ تکنیکی معاہدے کے بعد روپے پر اثر پڑا، شوکت ترین

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ تکنیکی معاہدے کے بعد روپے پر اثر پڑا۔اپنے بیان میں شوکت ترین نے کہا کہ میں پریشان ہوں کہ اگلے 4 سے 6 ہفتوں میں روپے کا کیا ہو گا؟شوکت ترین نے کہا کہ ایسا لگتا ہے دوسرے کھلاڑی عالمی بینک اور دوست ممالک آئی ایم ایف کے بعد فنڈز تقسیم کریں گے۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد بھی روپے کی گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے۔انٹربینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 15 پیسے مہنگا ہوکر 210 روپے 95 پیسے ہے۔انٹربینک تبادلہ کے کاروباری ہفتے میں ڈالر کا بھاؤ 3 روپے 4 پیسے مہنگا ہوا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے اضافے سے 211 روپے ہے۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر