سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کی جا رہی ہے: اسد عمر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کی جا رہی ہے، پولیس پرچے کاٹ رہی ہے، دھمکیاں دے رہی ہے۔ضمنی انتخابات میں پنجاب حکومت کی مبینہ مداخلت سے متعلق عمر ایوب کی 3 درخواستوں پر الیکشن کمیشن میں سماعت کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے یکم جولائی کے فیصلے پر تحریکِ انصاف نے لچک دکھائی، حمزہ شہباز کو مان لیا۔اسد عمر نے کہا کہ حمزہ شہباز کی حیثیت نگران وزیرِ اعلیٰ سے زیادہ نہیں ہے، یہ حکومت زیادہ دیر بچنے والی نہیں ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے واضح ہدایات دی تھیں کہ ضمنی انتخابات پر اثر انداز نہیں ہونا لیکن جس دن سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہے اس دن سے قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔اسد عمر کا کہنا ہے کہ جتنے بھی افسران غیرقانونی کام کر رہے ہیں، وہ نہیں بچیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کی پوری کوشش کی جا رہی ہے مگر ہو نہیں پا رہی ہے۔اسد عمر نے الزام عائد کیا کہ پنجاب میں تعلیمی اداروں کے افسران کو تبدیل کیا گیا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے زبانی ہدایات جاری کر دی ہیں، امید ہے کہ جلد تحریری احکامات بھی جاری کیے جائیں گے۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر