’عمران خان اداروں کیخلاف جیسی زبان استعمال کر رہے ہیں ویسی پہلے کسی نے نہیں کی‘

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ان کے ساتھی ملکی اداروں کے خلاف جیسی زبان استعمال کر رہے ہیں ویسی پہلے کسی نے استعمال نہیں کی۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آرٹیکل 6 سے متعلق معاملہ جب کابینہ میں آئے گا تو وہ اپنی رائے دیں گے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ہاتھ صاف نہیں ہیں، انہوں نے چار سال تک کرپشن کی سرپرستی کی، عمران خان اور ان کے ساتھی ملکی اداروں کے خلاف جیسی زبان استعمال کر رہے ہیں ویسی پہلے کسی نے استعمال نہیں کی، عمران خان اوتار نہیں جو ایسی باتیں کر رہے ہیں۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بھی گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر کابینہ نے مقدمہ درج کرنے کی منظوری دی تو عمران خان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر