رانا ثناء آرٹیکل 6 کی بات کر کے قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں: شیخ رشید

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے موجودہ وفاقی وزیرِ داخلہ پر وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ نے آرٹیکل 6 کی بات کی، یہ قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے۔شیخ رشید نے اینٹی کرپشن کی طلبی کے نوٹسز کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز شریف نے جس دن سچ بولا وہ دن ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا۔شیخ رشید نے اینٹی کرپشن میں طلبی کا نوٹس چیلنج کر دیااُنہوں نے مزید کہا کہ لاہوریوں نے پرسوں درست فیصلہ دیا تو ساری باتیں دھری رہ جائیں گی۔شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ ہم عمران خان کی مہم چلارہے ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق اسلام آباد کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کی فروخت کی گئی زمین کی سرکاری فیس کی ادائیگی میں خورد برد کی گئی۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر