ملک میں بجلی کے بحران میں کمی آگئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ملک میں موسم بہتر ہونے سے بجلی کے بحران میں کمی آگئی۔این ٹی ڈی سی ذرائع کےمطابق موسم بہتر ہونے اور پیداوار بڑھنے سے بجلی کے بحران میں بہتری آئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب کم ہوکر 27500 میگاواٹ پر آگئی ہے اور اس وقت بجلی کی پیداوار 24 ہزار میگاواٹ ہے جب کہ شارٹ فال 3 ہزار میگاواٹ ہے۔ذرائع کے مطابق چھوٹے بڑے شہروں میں نارمل فیڈرزپرلوڈشیڈنگ نہیں ہے اور صرف ہائی لاسزفیڈرزپرلوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق لیسکو ریجن میں بجلی کی طلب اورپیدوار4400 میگاواٹ ہے اور فی الحال لیسکو ریجن میں لوڈشیڈنگ کی ضرورت نہیں۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر