اینٹی کرپشن کیس سے انتقام واضح ہوگیا، شیریں مزاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن کے کیس سے متعلق آج تک نہیں پتہ چل سکا، واضح ہوگیا کہ انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔وکیل فیصل چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے کبھی کوئی رابطہ نہیں کیا، سیاسی مخالف ہونے کے باعث ایسا کیا جا رہا ہے۔شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ حکومت کا ایجنڈا ہے کہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو خوفزدہ کیا جائے، ہمیں امریکا کی غلامی نہیں چاہیے، یہ حکومت امریکا کے پریشر میں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اپنے کرپشن کے کیسز ختم کرنے آئے تھے، ابھی تک آئی ایم ایف کی جانب سے کچھ نہیں مل سکا۔اس موقع پر فیصل چوہدری نے کہا کہ کمیشن میڈیا کو اجلاس میں بیٹھنے اور دکھانے کی اجازت دے، کوئی قومی سیکیورٹی یا سائفر کی بات تو بند کمرے میں نہیں ہونی۔فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ آج اسلام آباد پولیس کی جانب سے ریکارڈ پیش کیا گیا، شیریں مزاری کو جب اغوا کیا گیا تو سارا میڈیا کوہسار پولیس اسٹیشن پہنچا۔وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ پولیس نے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کرنے کی کوشش کی ہے، کمیشن نے آئندہ اجلاس میں تمام متعلقہ افسران کو طلب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب سے حکومت آئی ہے وہ عوام پر بہیمانہ ایکسرسائز کر رہی ہے، عوام کو ڈرانے کیلئے چھاپے مار رہے ہیں، جنہیں جیل میں ہونا چاہیے وہ پولیس اور انتظامیہ کو استعمال کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر