امریکا اور چین کے وزرائے خارجہ کی انڈونیشیا میں اہم ملاقات

بالی: (نیشنل ٹائمز) امریکا اور چین کے درمیان ٹرمپ دور سے جاری تناؤ میں کمی واقع ہو رہی ہے اور اس سلسلے میں آج دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی انڈونیشیا کے شہر بالی میں ملاقات ہوئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں جی ٹوئنٹی ممالک کا اجلاس رواں برس نومبر میں ہوگا۔ اس سے قبل ان ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج ہوا جس سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے امریکا اور چین کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی۔امریکا اور چین کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کو تعمیری قرار دیتے ہوئے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے باہمی گفت و شنید کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ملاقات کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ چینی ہم منصب کے ساتھ مفید، واضح اور تعمیری بات چیت رہی۔ امریکا اور چین کے تعلقات نہ صرف فریقین بلکہ پوری دنیا کے لیے سود مند ثابت ہوں گے۔امریکی وزیر خارجہ نے چین کے ساتھ تعلقات اور مسابقت میں انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے راستے کھلے رکھیں گے۔چین کے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ سے ٹھوس اور تعمیری ملاقات رہی۔ ایسی ملاقاتوں سے افہام و تفہیم بڑھانے اور غلط فہمیاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکا ایک بڑا ملک ہے اس لیے ذمہ داری بھی امریکا کی زیادہ بنتی ہے۔ مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے تعمیری ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیئے۔امریکا اور چین کے درمیان ٹرمپ کے دور سے شروع ہونے والی تجارتی جنگ میں جوبائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد بتدریج کمی آئی ہے اور دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اکتوبر 2021 میں بھی ملاقات کی تھی۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر