جیکولین فرنینڈس نے اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم کا پوسٹر شیئر کر دیا

خوبرو بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم کا پوسٹر شیئر کردیا۔فلم ’Tell it Like A Woman‘ کی ڈائریکشن 8 خواتین فلمسازوں نے دی ہے۔ہالی ووڈ فلم میں جینیفر ہڈسن، تارا جی ہینسن، کیرا ڈیلیونجی سمیت دیگر اداکاراؤں نے حصہ لیا ہے۔جیکولین نے جمعہ کو اپنے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شیئر کیا، کیپشن میں لکھا کہ وہ اس فلم کی غیر معمولی ٹیم کا حصہ بننے پر بہت نازاں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اس خصوصی سفر کا حصہ بنانے کا شکریہ اور میرے پروڈیوسرز کا بھی بہت شکریہ جو اس شاندار فلم کے انجن کی حیثیت رکھتے ہیں۔نئی فلم کی عکسبندی اٹلی، بھارت، جاپان اور امریکا میں ہوئی ہے اور اسے اسی سال ریلیز کیا جائے گا۔قبل ازیں جیکولین فرنینڈس 2015 میں ایک برطانوی ہارر فلم ’Definition of Fear‘ میں اداکاری کر چکی ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ
دوبارہ جنگ ہوئی تو امریکی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، ابراہیم عزیزی
قومی اقتصادی سروے آج جاری ہوگا، اعداد و شمار منظر عام پر آگئے
اقوام متحدہ کی افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی کے پاکستانی مؤقف کی تائید
وزیرِ خزانہ نے اکنامک سروے آف پاکستان 26-2025ء وزیرِ اعظم کو پیش کر دیا
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر