یاسر حسین کس شخصیت کا کردار ادا کرنے کے خواہشمند؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستانی اداکار یاسر حسین نے معروف شاعر جون ایلیا، سماجی کارکن عبدالستار ایدھی اور سابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کے کردار نبھانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ جیو نیوز کے شو “ایک دن جیو کے ساتھ” کے ٹیزر میں یاسر حسین اور میزبان سہیل وڑائچ مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے دکھائی دیے۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ کس سیاسی پارٹی کی حمایت کرتے ہیں تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ “انہیں صرف ڈانس پارٹی” پسند ہے۔ پروگرام میں یاسر نے یہ بھی بتایا کہ وہ مچھلی، کڑھائی اور پلاؤ اچھا بنا لیتے ہیں۔ اپنے بہترین کیریئر کا سہرا انور مقصود کو دیتے ہوئے یاسر کا کہنا تھا کہ میں آج جس مقام پر ہوں اس میں انور صاحب کے ساتھ کیے کام اور ان کے ساتھ گزارے وقت کا سب سے بڑا ہاتھ ہے۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے اہلیہ اقرا عزیز کے اہل خانہ کو آسانی سے منا لیا تھا؟ تو اس کے جواب میں یاسر نے کہا کہ ان کی منانے کی صلاحیت اچھی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی فوجیوں کے موبائل فون ضبط کرنے پر غور
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر