شنزو ابے کی آخری رسومات منگل کوادا کی جائیں گی، میت گھر پہنچادی گئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)جاپان کے سابق وزیرا عظم شنزو ابے کی میت ٹوکیو میں ان کی رہائش گاہ پہنچا دی گئی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق سابق وزیراعظم کی آخری رسومات منگل کے روز ادا کی جائی گی جب کہ شنزو ابے کی پارٹی کے رہنماؤں نے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سابق وزیراعظم کی آخری رسومات پر سیاہ لباس پہننے کا فیصلہ کیا ہے۔پولیس جاپان کے مغربی شہر نارا میں خطاب کے دوران فائرنگ کا نشانہ بننے والے شنزوابے کے قتل کی تحقیقات کررہی ہے جس میں پولیس کا کہنا ہےکہ سابق وزیراعظم پر فائرنگ کرنے والے ملزم سے تفتیش جاری ہے جس دوران اس نے ایک ’مخصوص تنظیم‘ کے خلاف رنجش ظاہر کی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے جس مخصوص تنظیم کےخلاف رنجش ظاہر کی اسی تنظیم سے شنزو ابے کا تعلق نظرآتا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش شنزو ابے کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے دیسی ساختہ پستول سے سابق وزیراعظم پر حملہ کیا۔واضح رہے کہ 67 سالہ شنزو ابے جاپان کی تاریخ میں وزارت عظمیٰ پر رہنے والی شخصیت تھے۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر