سبز مصالحہ جات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ملک میں بڑی عید سے پہلے سبز مصالحہ جات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، جس کے باعث مہنگائی سے پریشان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ دن پہلے تک 80 روپے فروخت ہونے والے پیاز کی قیمت کچھ شہروں میں 100 سے اوپر چلی گئی۔سبز مرچ اور ٹماٹر کے بھی سبزی فروش منہ مانگی قیمتیں وصول کررہے ہیں۔دوسری جانب بے بس عوام کہتے ہیں عید قرباں پر جان بوجھ کر کی جانے والی مہنگائی کو روکنے والا کوئی نہیں جبکہ سبزی فروشوں نے بڑھتی قیمتوں کی وجہ خراب موسم کو قرار دیا ہے۔گزشتہ روز وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں عالمی سطح پر گھی اور تیل کی قیمتوں میں کمی پر غور کیا گیا۔مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ عالمی سطح پر گھی تیل کی قیمتیں کم ہونے سے پاکستان میں جلد سو ڈیڑھ سو روپے کمی آئے گی اور آٹا بھی سستا ہوگا۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر