اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر تمام بینکوں کی منتخب برانچیں آج کھلی ہیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت پر تمام بینکوں کی منتخب برانچیں آج کھلی ہوئی ہیں۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مرکزی بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت کی تھی کہ عوام کی سہولت کیلئے وہ جمعہ 8 جولائی کو منتخب برانچیں کھلی رکھیں۔عیدالاضحیٰ کے موقع پر طویل تعطیلات کے دوران بالخصوص تجارت و صنعت سے وابستہ افراد اور بالعموم عوام کو بینکاری خدمات کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے اسٹیسٹ بینک کی جانب سے فیصلہ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق تمام بینک اور مائیکرو فنانس بینک ملک بھر میں مویشی منڈیوں کے قرب و جوار، بڑے شہروں، کاروباری مراکز، تجارتی مقامات اور پورٹس وغیرہ پر اپنی منتخب برانچیں کھلی رکھے ہوئے ہیں۔مرکزی بینک کے مطابق آج آر ٹی جی ایس اور نفٹ (NIFT) کے ذریعے کلیئرنگ دستیاب نہیں ہو گی، لہٰذا کلیئرنگ کے تمام لین دین بشمول زرِ مبادلہ کی تبدیلی کا تصفیہ عید کی تعطیلات ختم ہوجانے کے بعد بدھ 13 جولائی 2022ء کو کیا جائے گا۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر 8 جولائی سے 12 جولائی تک 5 روز کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر