نیوٹرلز سے بات ہوئی تو ایک ہی مؤقف ہوگا فری اینڈ فیئر الیکشن ہو: عمران خان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نیوٹرلز کو کمزور کرنے کا مطلب دشمن کو مضبوط کرنا ہے، میں نے کون سی ریڈ لائن عبور کی ہے، صاف شفاف الیکشن کے بغیر ملک بحران سے نہیں نکلے گا ۔ڈر ہے پی ڈی ایم اور اسٹیبلشمنٹ منصفانہ انتخابات نہیں چاہتیں: عمران خانعمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تگڑی عوامی حکومت بنے گی تو معیشت چلے گی، ان حکمرانوں سے تو کوئی بات کرنے کو بھی تیار نہیں، ضمنی انتخاب میں دھاندلی کی تو یہ ملک کا اور نقصان کریں گے ، مجھے کیا ہے میں تو اور انتظار کر لوں گا نقصان ملک کا ہوگا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ ان چوروں سے کبھی اتحاد نہیں کروں گا چاہے اپوزیشن میں بیٹھنا پڑے، جو بات کرنا چاہتا ہے دروازے کھلے ہیں ، کوئی لڑائی نہیں، یپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھنے سے ہزار درجے بہتر ہے اپوزیشن میں بیٹھ جاؤں ، کسی بیرونی اور اندرونی طاقت کے ذریعے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ کرنے والوں نے 1100 ارب روپے کا این آر او لیا ، نیوٹرلز سے بات ہوئی تو ایک ہی مؤقف ہوگا فری اینڈ فیئر الیکشن ہو ۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر