ضمنی الیکشن میں تمام نشستیں جیت کر ن لیگ سے اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے: پرویز الٰہی

لاہور(نیشنل ٹائمز): اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں تمام 20 نشستیں جیت کر ن لیگ سے اپنا مینڈیٹ واپس لینے کا دعویٰ کیا ہے۔پرویز الٰہی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ منحرف ارکان اپنے حلقوں میں بے بس اور لاچار نظر آتے ہیں، عوام نے منحرف ارکان کو رد کر دیا ہے اور منحرف ارکان میں عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اس وقت قوم کی واحد امید ہیں، عمران خان عوام کو اس کرپٹ اور جعلی حکومت سے نجات دلائیں گے۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کا گراف بہت بلند ہے، ن لیگ نے تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا، وہ وقت دور نہیں جب ہم اپنا چھینا ہوا مینڈیٹ ن لیگ سے واپس لیں گے۔چوہدری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ حمزہ شہباز سپریم کورٹ میں دیے گئے حلف سے مکر گئے ہیں، سپریم کورٹ ضمنی انتخابات والے حلقوں میں تقرر و تبادلوں اور ترقیاتی کاموں کا نوٹس لے۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہے، ن لیگی امیدوار یوٹیلٹی اسٹور کے ٹرک میں ووٹروں میں سامان تقسیم کر رہے ہیں۔پرویز الٰہی کا کہنا تھا ہم ان شاء اللہ ضمنی الیکشن میں 20 کی 20 سیٹیں جیتیں گے، ضمنی الیکشن میں کارکن نتائج آنے تک پولنگ اسٹیشنوں پر اپنے ووٹ کا پہرہ دیں، ن لیگ دھاندلی اور جعلی رزلٹ کے بغیر کبھی نہیں جیت سکتی۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر