میٹا کی دنیا کی 200 زبانوں کا ترجمہ کرنے کی تیاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز):میٹا کا نیا ماڈل دنیا کی 200 مختلف زبانوں کا ترجمہ کر سکتا ہے، جن میں بہت سی ایسی بانیں بھی شامل ہیں جن کا ترجمہ کرنے کے لیے موجودہ ٹرانسلیشن سسٹم سے مدد نہیں ملتی۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے اس نئے اے آئی ماڈل کو دنیا کے تیز ترین سُپر کمپیوٹرز میں سے ایک قرار دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس نئے اے آئی ماڈل ’نو لینگویج لیفٹ بیہائنڈ ‘ کو استعمال کرنے کا مقصد کمپنی کی تمام ایپس پر روزانہ کی بنیاد پر مختلف زبانوں میں 25 بلین سے زائد ترجموں کو فعال کرنا ہے۔ دنیا میں تقریباً 7 ہزار سے زیادہ زبانیں بولی جاتی ہیں اور بہت سے لوگوں کے پاس اے آئی ماڈل کے بارے میں تربیت دینے کے لیے ڈیٹا ناکافی ہے۔کمپنی ایسی زبانوں کا ترجمہ کرنے کی بھی کوشش کر رہی ہے جن کے وسائل کم ہیں، ان زبانوں میں بالینی، مصری عربی، پانگاسینان، سارڈینین، نائجیرین فولفولدے اور اُمبوندو شامل ہیں۔میٹا نے فیس بُک کی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کردیمارک زکربرگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہم نے جو آرٹیفیشل انٹیلیجنس ماڈلنگ کی تکنیکس استعمال کی ہیں وہ دنیا بھر میں اربوں لوگوں کی بولی جانے والی زبانوں کے لیے اعلیٰ معیار کے ترجمے کرنے میں مدد کر رہی ہیں‘۔میٹا کا دعویٰ ہے کہ نئے ماڈل میں 55 افریقی زبانوں کا ترجمہ کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔میٹا کی ایک محقق مارٹا آر کوسٹا جوسا کا اے آئی ماڈل کے بارے میں کہنا ہے کہ ’یہ اربوں لوگوں کو اپنی مادری زبان میں بات چیت کرنے کی اجازت دے کر متاثر کر سکتا ہے‘۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر