وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ رواں ماہ فروری میں 25 کروڑ ڈالر مالیت کے پانڈا بانڈز اجرا کا پلان مؤخر کر دیا گیا کیونکہ وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل ہونے کے باعث فروری کے پہلے ہفتے میں پانڈا بانڈز کا اجرا نہیں ہو سکا۔وزارت خزانہ حکام آئندہ ماہ کے دوران بانڈز کے اجرا کیلئے پُرامید ہیں لیکن تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا جا سکا۔حکومت نے رواں مالی سال کے دوران چوتھی مرتبہ پانڈا بانڈز کے اجرا میں تبدیلی کی ہے جبکہ ایک اعشاریہ 2 ارب ڈالر کی یوروبانڈز کی ادائیگی اپریل 2026 میں کرنی ہے جس کیلئے حکومت مالیاتی انتظامات کر رہی ہے۔پانڈا بانڈز کے اجرا کیلئے ابھی بھی وزارت خزانہ کی ورکنگ مکمل ہونا باقی ہے، پانڈا بانڈز کے اجرا کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک 95 فیصد تک گارنٹی فراہم کریں گے، 25 کروڑ ڈالر پانڈا بانڈز کا ابتدائی اجرا کا پلان گزشتہ مالی سال کیلئے تھا جو کہ اب چوتھی مرتبہ تبدیل ہوا ہے۔پاکستان تاریخ میں پہلی بار چین کی انٹر بینک بانڈ مارکیٹ میں پانڈا بانڈ جاری کرنے جا رہا ہے جس کے ذریعے ابتدائی طور پر 25 کروڑ ڈالر چینی یوآن کے برابر اکٹھے کیے جائیں گے۔پانڈا بانڈز کی مدت تین سال اور شرح منافع مقررہ فکسڈ ریٹ پر ہو گی جو سنگل ڈیجٹ میں رہنے کی توقع ہے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر