رمضان میں لوگ بازاروں میں نکلے تو سخت اقدامات کرنے پڑیں گے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ رمضان میں لوگ بازاروں میں نکلے تو سخت اقدامات کرنے پڑیں گے۔سربراہ این سی او سی اسد عمر نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ویکسینز کورونا وبا کے خلاف موثر ہیں، تاہم ان کے موثر ہونے کا صحیح تناسب چار چھ ماہ بعد پتہ لگے گا، کورونا کی دوسری لہر کے دوران ساری سیاسی لیڈر شپ نے جلسے کیے جس سے بڑا نقصان ہوا۔اسد عمر نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر سے آنے والی ویکسین 18 ہزار لوگوں کو لگی ہے، عوام کا حق ہے کہ وہ مفت میں حکومت سے ویکسین لگائے، اس کیلئے 150 ملین ڈالر کابینہ نے منظوری دی تھی، پاکستان میں 13 لاکھ سے زیادہ ویکسینیشن ہو چکی ہے اور 9 لاکھ سے زیادہ موجود ہیں، روزانہ 60 سے 70 ہزار ویکسین لگائی جا رہی ہے، عید کے بعد اس تعداد کو بڑھا کر ڈیڑھ سے دو لاکھ تک کرنے کا ارادہ ہے۔اس عمر کا کہنا تھا کہ حالانکہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صحت کا شعبہ صوبوں کا موضوع ہے لیکن اٹھارویں ترمیم کے رکھوالوں نے ویکسین کا ایک ٹیکا بھی نہیں لگایا، بچوں کیلئے فی الحال ویکسینیشن کا پلان نہیں بنایا گیا۔اسد عمر نے مزید کہا کہ لوگ ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کر رہے، شاید لوگ تھک گئے ہیں یا خوف دلوں سے نکل گیا ہے، سچی بات یہ ہے کہ انتظامیہ بھی تھوڑی تھک گئی ہے، کچھ روز سے انتظامیہ نے سختی کی ہے اور آئندہ دنوں میں مزید سختی ہو سکتی ہے، رمضان میں لوگ بازاروں میں نکلے تو سخت اقدامات کرنے پڑیں گے جس سے لوگوں کا روزگار بھی متاثر ہوتا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر