لوگوں کے چہرے بھولنے لگا ہوں، گھر پر رہتا ہوں، بریڈ پٹ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ نے اپنے نئے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں لوگوں کے چہرے یاد رکھنے میں مشکل کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاید انہیں فیس بلائنڈنیس ڈس آرڈر ہو گیا ہے لیکن کوئی اس بات پر یقین نہیں کرتا۔فی الحال بریڈ پٹ کو اس ڈس آرڈر کا مریض قرار نہیں دیا گیا لیکن 58 سالہ اداکار نے کہا کہ ان کی خواہش ہے وہ اسی مرض میں مبتلا کسی اور شخص سے ملاقات کریں۔سب سے پہلے انہوں نے 2013 میں پروسپاگنوسیا (Prospagnosia) سے متاثر ہونے کا شبہ ظاہر کیا تھا۔بریڈ پٹ نے کہا کہ بہت سارے لوگ مجھ سے نفرت کرتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ میں انہیں پہچاننے سے جان بوجھ کر انکاری ہوں۔انہوں نے بتایا کہ لوگ مجھے یاد دلاتے ہیں کہ ہم پہلے کہاں مل چکے ہیں، ہماری بات کہاں ہوچکی ہے، لیکن مجھے انہیں پہچاننے میں دقت ہوتی ہے تو وہ برا مان جاتے ہیں۔بریڈ پٹ نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں زیادہ تر گھر پر رہتا ہوں، لیکن جلد اس مرض کی تشخیص کرواؤں گا۔بریڈ پٹ کی نئی فلم ’’بلٹ ٹرین‘‘ 5 اگست کو ریلیز ہوگی، 2 مارچ کو فلم کا پہلا ٹریلر جاری ہوا تھا۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر