پیٹرول کی قیمت پر حکومتی رائے سے جلد آگاہ کریں گے، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پیٹرول کی قیمت 130 سے 100 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے، پیٹرول کی قیمت سے متعلق جو حکومت کی رائے ہو گی اس سے آگاہ کریں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران حکومت بہت زیادہ تجارتی خسارہ چھوڑ کر گئی، آئی ایم ایف سے جلد مذاکرات کے لیے جائیں گے، بہت چیلنجنگ صورتحال ہے، معیشت کو بہتر کرنے کے لیے امیروں سے قربانیاں مانگیں۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ دنیا بھر میں گندم کی قیمت کم ہوئی ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی میں گندم کے نئے ٹینڈر رکھے ہیں، گندم کی قیمت کم ہونے سے پاکستان میں آٹا سستا ملے گا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ تریمو میں 2018 میں بجلی کا پاور پلانٹ لگایا جو بند تھا، ہم کھولنےجا رہے ہیں، پورے ملک کی بجلی کی پیداواری صلاحیت 24 ہزار سے زیادہ نہیں، بجلی کا شارٹ فال اب بھی موجود ہے، ایل این جی خریدنے کے لیے 10 ٹینڈرز کی کوشش کی لیکن کوئی جواب نہیں آیا، پی ٹی آئی نے ایل این جی کا ٹینڈر کر لیا ہوتا تو آج مشکلات نہ ہوتیں۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جتنی پی ٹی آئی نے پچھلے سال بجلی بنائی اس سے دگنی ہم بنا رہے ہیں، ہم کوئلہ اور فرنس آئل منگوا رہے ہیں، گیس اور ایل این جی بھی خرید رہے ہیں۔وزیرخزانہ نے کہا کہ کل یا اگلے 2 دنوں میں کراچی میں 11 سو میگا واٹ کا نیا پلانٹ شروع ہو جائے گا، جس سے بڑا ریلیف ملے گا۔ پنجاب حکومت کی بجلی پر سبسڈی صوبائی بجٹ سے دی جارہی ہے، پنجاب میں ریلیف غریب کے لیے ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی امیر ریئل اسٹیٹ والوں کو دو، دو سال کے ریلیف دیتی رہی ہے، پی ٹی آئی ہر وقت بجلی مہنگی کا جھوٹ بولتی رہتی ہے، اگر روس سے تیل لینا تھا تو عمران خان وہاں کہہ دیتے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ کوئی لنگر خانے بند نہیں ہوئے، لنگر خانے بند ہونے کی بات جھوٹ ہے، سگریٹ پر ٹیکس ایکسائز بڑھایا ہے، پی ٹی آئی کے کچھ لوگ سگریٹ کی بڑی کمپنیوں کی سرپرستی کر رہے تھے، سگریٹ کی بڑی کمپنیوں نے عدالت سے اسٹے لے رکھا تھا جو واپس لے لیا یے، اب سگریٹ کی بڑی کمپنیوں پر گھیرا تنگ ہو گا۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر