سیاسی بحران پر بورس جانسن کی ملکۂ برطانیہ سے ملاقات

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے ملک کو درپیش سیاسی بحران پر ملکۂ برطانیہ سے ملاقات کی ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم بورس جانسن کو اپنی کابینہ کے وزراء، پرائیویٹ پارلیمانی سیکریٹریز اور دیگر عہدے داروں کے استعفوں کے بعد نئے عہدے داروں کی تلاش ہے۔رپورٹ کے مطابق اس سیاسی بحران کے دوران بورس جانسن نے ملکۂ برطانیہ سے معمول کے مطابق ہفتہ وار ملاقات کی۔اس ملاقات کی تفصیلات ابھی فوری طور پر سامنے نہیں آئی ہیں۔سینئر شاہی مبصر کرس شپ نے اس ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ ’سب حیران ہیں کہ ملکہ اور وزیرِ اعظم نے اس ملاقات میں کس حوالے سے گفتگو کی ہے‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ’کیا بورس جانسن نے ملکۂ برطانیہ سے کابینہ کو تحلیل کرنے کے حوالے سے بات کی ہے یا پھر اس حوالے سے ملاقات کی کہ سیاسی بحران کے دوران آنے والے دنوں میں حکومت کس طرح کام کرنا جاری رکھ سکتی ہے‘۔واضح رہے کہ برطانیہ کو بڑے سیاسی بحران کا سامنا ہے، لندن سے یہ اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 38 وزراء، پرائیویٹ پارلیمانی سیکریٹریز اور دیگر عہدے دار حکومت سے علیحدہ ہو گئے ہیں۔اس صورتِ حال میں بھی وزیرِ اعظم بورس جانسن اس بات پر ڈٹ گئے ہیں کہ وہ اپنے عہد سے مستعفی نہیں ہوں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کابینہ کے سینئر اراکین کے ساتھ ملاقات میں استعفے کے مشورے کو رد کر دیا اور ملک کو درپیش بڑے مسائل کو حل کرنے پر زور دیا۔اُن کا کابینہ کے سینئر اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’اس وقت استعفیٰ ملکی مفاد میں نہیں ہو گا‘۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر