رنبیر نے کس ڈر سے کرن جوہر کے پروگرام میں شرکت نہیں کی؟

`اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)نامور بھارتی اداکار رنبیر کپور کی ہدایتکار کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ میں نہ جانے کی وجہ سامنے آگئی۔ رنبیر کپور سیزن 5 میں آخری مرتبہ ساتھی اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئے تھے، تاہم اس کے بعد وہ اس شو کا حصہ نہیں بنے۔ اس حوالے سے کرن جوہر نے اپنے تازہ انٹرویو کے دوران بتایا کہ ’’رنبیر میرے بہت اچھے دوست ہیں۔ رنبیر نے کہا کہ وہ شو میں کچھ کہیں گے تو کچھ نہ کچھ گڑ بڑ ہو جائے گی، لہٰذا وہ شو میں نہیں آرہے۔‘‘شو کے میزبان کا کہنا تھا کہ وہ مجھے یہ کہہ کر بھی تنگ کرتے ہیں کہ ’’اگر مجھے اتنا معاوضہ دو جتنا آپ لے رہے ہو تو پھر میں آجاؤں گا۔‘‘کرن نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے رنبیر سے کہا میں آپ کو کیوں معاوضہ ادا کروں؟ میں نہیں کرتا۔ میں صرف آپ کو آپ کی فلموں کی ادائیگی کر رہا ہوں۔‘‘خیال رہے کہ کرن جوہر اسٹار جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی نئی آنے والی فلم ’برہماسترا‘ کے معاون پروڈیوسر بھی ہیں۔ مذکورہ فلم رواں سال 9 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔



  تازہ ترین   
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر