سائفر سے متعلق خط بشریٰ بی بی کی ہدایت پر نکالا گیا: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز): وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ بشریٰ بی بی اداروں کے خلاف مہم چلانے کی ہدایات دیتی رہیں اور سائفر سے متعلق خط بھی بشریٰ بی بی کی ہدایت پر نکالا گیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو سب کچھ اس وقت یاد آتا ہے جب ان کے اسکینڈل سامنے آئے، تحقیقات کا عمل تیز ہوچکا ہے آپ کی چوریاں سامنے آئیں گی، بنی گالہ میں ہیروں کا کاروبار، زمینوں پر قبضے اور توشہ خانہ کے ریٹس لگائے جارہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اگر بیرون ملک سازش ہوئی تھی تو آپ نے 8 مارچ کوکیوں نہیں بتایا،کیوں جوڈیشل کمیشن نہیں بنا، اب عوام کوآپ نے بتانا کچھ نہیں ہے آپ نے عوام کو جواب دینا ہے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے کہ بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں، اب عمران خان یہ بھی بتائیں کہ کیوں بشریٰ بیگم ٹرینڈز جاری کرنے کی ہدایت جاری کرتی ہیں، سائفر سے متعلق خط بشریٰ بی بی کی ہدایت پر نکالا گیا، بشریٰ بی بی اداروں کے خلاف مہم چلانے کی ہدایات دیتی رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بزنس ٹرانزیکشن فرح گوگی اور بشریٰ بی بی کے درمیان ہوتی رہیں، اب بشریٰ بی بی کہتی ہیں بچی فرح کو کرپشن کے ساتھ جوڑا جائے گا تو غداری کے ٹرینڈ چلاؤ۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں 18 گھنٹے کی لوڈ شینڈنگ کو صفر کیا تھا، ابھی بھی شہباز شریف کا فوکس لوڈ شیڈنگ اورانرجی پرہے، وزیر اعظم نے وعدہ کیا ہے کہ ریلیف بھی ملے گا، روزگار بھی ملے گا اور معیشت بھی ٹھیک ہوگی۔انہوں نے کہا کہ لگژری اور غیر ضروری اشیاء کی درآمد پر پابندی سے متعلق نظر ثانی کی جارہی ہے، کچھ چیزیں شامل کرکے کچھ چیزیں نکالنی ہوں گی اس کا باضابطہ اعلان کردیا جائےگا۔

 



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر