سلیمان شہباز کا سابق گورنر سندھ کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔سلیمان شہباز کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران اسماعیل نے سولر کنٹریکٹ کے حوالے سے بےبنیاد الزامات لگائے۔سلیمان شہباز نے عمران اسماعیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجتے ہوئے 14روز میں معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر عمران اسماعیل نے معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہوں۔اس سے قبل شریف گروپ آف کمپنیز کی جانب سے بھی کہا گیا تھا کہ عمران اسماعیل کا وزیر اعظم کے بیٹے سلیمان شہباز پر الزام لغو اور بے بنیاد ہے، سابق گورنر سندھ نے شہباز شریف کے بیٹے سے معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر