بشریٰ بی بی کی لیکڈ آڈیو میں اگر لوٹوں کو غدار کہا تو کونسی بات غلط ہے ؟ فیاض چوہان

لاہور(نیشنل ٹائمز): تحریک انصاف کے رہنمافیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی لیکڈ آڈیو میں اگر لوٹوں کو غدار کہا گیا ہے تو اس میں کونسی بات غلط ہے ؟پنجاب اسمبلی کےباہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےفیاض چوہان نے کہا کہ حمزہ شہباز کی قیادت میں پری پول رگنگ ہو رہی ہے،الیکشن اسٹنٹ کے طورپر حمزہ شہباز نے عوام کو 100 یونٹ مفت بجلی کا سہانہ خواب دکھایا حالانکہ یہ معاملہ وفاق کاہے یہ حمزہ کے دائرہ اختیارمیں ہی نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ آخری ایک دو ماہ میں ٹیلی فون ٹیپ کرنےکی کوشش کی گئی جس سے سازش ثابت ہوتی ہے لیکن سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی لیکڈ آڈیو میں اگر لوٹوں کو غدار کہا گیا ہے تو اس میں کونسی بات غلط ہے ؟فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ جتنی مرضی آڈیو ریکارڈ کریں، پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور عمران خان کے مشن کو شکست نہیں دی جاسکتی۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر