فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے صوبۂ پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتِ حال پر سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا۔فواد چوہدری نے خط میں عدالتِ عظمیٰ کے سامنے پنجاب کو بحران سے بچانے کے لیے ایک فارمولا پیش کیا ہے۔اُنہوں نے خط میں عدالت کو صوبے کی موجودہ سیاسی صورتِ حال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کہا گیا کہ ضمنی انتخاب کے شفاف، آزادانہ انعقاد پر کسی قسم کاحملہ نہیں کیا جائے گا اور یہ بھی کہا گیا کہ عارضی وزیرِ اعلیٰ 22 جولائی تک محض ضابطے کے اختیارات استعمال کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ میں حمزہ شہباز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ دھاندلی کا ارادہ نہیں رکھتے، حمزہ شہباز کے انفرادی وسرکاری کردار پر پی ٹی آئی کےسنگین نوعیت کے تحفظات ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے واضح طور پر عدالتی احکامات اور انتخابی ضابطۂ اخلاق کو پیروں تلےروند دیا ہے۔فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کی جانب سے پیش کیے گئے ریلیف پیکج کو جعلی قرار دیا ہے۔شہباز، حمزہ احتساب عدالت میں آج پیش نہیں ہونگےاُنہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کی جانب سے ضمنی انتخابات سے چند روز قبل پریس کانفرنس میں ایک ایسے پیکیج کا اعلان کیا گیا اور اس کی تفصیلات قومی روزناموں میں شائع کروائی گئیں، جس پر عمل درآمد ناممکن ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اس ریلیف پیکیج کا مقصد عدالت سے حاصل کردہ ریلیف کو اپنے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنا ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مریم نواز صوبے بھر میں ضمنی انتخابات کے لیے بھرپور مہم چلا رہی ہیں، اُنہوں نے بھی وزیرِ اعلیٰ کے اعلان سے قبل ایک انتخابی جلسے میں پیکیج کا اعلان کیا تھا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ حمزہ شہباز کے احکامات پر پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور جعلی کرمنل کیسز میں تحریکِ انصاف کے کارکنان کو ملوث کیا جا رہا ہے، ایک مقدمے سے ضمانت ہوتی ہے تو دوسرے مقدمے میں ملوث کر دیا جاتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کی تباہ ہوتی معاشی کیفیت میں ایسے پیکیجز کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر