(ن) لیگ کا سیاسی انجام عوام رقم کریں گے، فواد چودھری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا سیاسی انجام 17 جولائی کو عوام رقم کریں گے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کے بدترین معاشی قتل عام کے باوجود آئی ایم ایف چوروں پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہے۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ملک و قوم سے یہ مذاق مزید جاری رہا تو نتائج سوچ سے بڑھ کر بھیانک ہوں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پتلی تماشا بند کرکے ملک کو سنجیدگی سے عام انتخابات کی جانب لے کر جایا جائے۔واضح رہے کہ لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان پنجاب کا سب سے بڑا دشمن ہے، منی گالہ گینگ نے بے دردی کے ساتھ پنجاب کے خزانے پر غدر مچایا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ عوام جان گئے ہیں کہ پنجاب کی ترقی کے دشمن کا نام عمران خان ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر